حدثنا زهير بن حرب ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن هشام بن عروة ، اخبرني ابي ، عن عائشة " ان رجلا قال للنبي صلى الله عليه وسلم، إن امي افتلتت نفسها وإني اظنها لو تكلمت تصدقت، فلي اجر ان اتصدق عنها؟، قال: نعم ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری ماں ناگہانی مر گئی اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ بات کر سکتی تو ضرور صدقہ دیتی تو مجھے ثواب ملے گا اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔