كِتَاب الْهِبَاتِ عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان

حدثنا محمد بن رافع ، حدثنا ابن ابي فديك ، عن ابن ابي ذئب ، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، عن جابر وهو ابن عبد الله ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم " قضى فيمن اعمر عمرى له ولعقبه، فهي له بتلة لا يجوز للمعطي، فيها شرط ولا ثنيا " قال ابو سلمة: لانه اعطى عطاء وقعت فيه المواريث، فقطعت المواريث شرطه.

‏‏‏‏ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا جو کوئی عمریٰ دے ایک شخص کو اور اس کے بعد اس کے وارثوں کو تو قطعی معمرلهٗ کی ملک ہو جاتا ہے اب کوئی شرط یا استثناء عمریٰ دینے والے کا جائز نہ ہو گا۔ ابوسلمہ نے کہا: اس لیے کہ اس نے وہ عطا کی جس میں میراث ہو گئی اور میراث نے اس کی شرط کو کاٹ دیا۔

صحيح مسلم # 4192
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp