كِتَاب الْهِبَاتِ عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان

حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعبد بن حميد واللفظ لعبد، قالا: اخبرنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن ابي سلمة ، عن جابر ، قال: " إنما العمرى التي اجاز رسول الله صلى الله عليه وسلم ان، يقول: هي لك ولعقبك، فاما إذا قال: هي لك ما عشت "، فإنها ترجع إلى صاحبها، قال: معمر، وكان الزهري يفتي به.

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ عمریٰ جس کو جائز رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ہے کہ عمریٰ دینے والا یوں کہے: کہ یہ تیرا ہے اور تیرے وارثوں کا ہے اور جو یوں کہے: یہ تیرا ہے جب تک تو جئے تو وہ اس کے مرنے کے بعد عمریٰ دینے والے کے پاس چلا جائے گا۔ معمر رحمہ اللہ نے کہا: زہری ایسا ہی فتوی دیتے تھے۔

صحيح مسلم # 4191
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp