حدثني عبد الرحمن بن بشر العبدي ، اخبرنا عبد الرزاق ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني ابن شهاب ، عن العمرى وسنتها، عن حديث ابي سلمة بن عبد الرحمن ، ان جابر بن عبد الله الانصاري اخبره: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " ايما رجل اعمر رجلا عمرى له ولعقبه "، فقال: قد اعطيتكها وعقبك ما بقي منكم احد، فإنها لمن اعطيها وإنها لا ترجع إلى صاحبها من اجل انه اعطى عطاء وقعت فيه المواريث.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عمریٰ دے دوسرے کو اس کی زندگی تک اور اس کے بعد اس کے وارثوں کو اور یوں کہا: یہ میں نے تجھے دیا اور تیرے بعد تیرے وارثوں کو جب تک ان میں سے کوئی باقی رہے تو وہ اسی کا ہو گا جس کو عمریٰ دیا جائے اور عمریٰ دینے والے کو نہ ملے گا اس لیے کہ اس نے اس طرح دیا جس میں میراث ہو گی۔“