كِتَاب الْهِبَاتِ عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان

حدثنا احمد بن عثمان النوفلي ، حدثنا ازهر ، حدثنا ابن عون ، عن الشعبي ، عن النعمان بن بشير ، قال: نحلني ابي نحلا ثم اتى بي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ليشهده، فقال: " اكل ولدك اعطيته هذا؟، قال: لا، قال: اليس تريد منهم البر مثل ما تريد من ذا؟ قال: بلى، قال: فإني لا اشهد، قال ابن عون: فحدثت به محمدا، فقال: إنما تحدثنا، انه قال: قاربوا بين اولادكم ".

‏‏‏‏ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میرے باپ نے مجھ کو ہبہ کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنانے کے لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے اپنے سب لڑکوں کو ایسا ہی دیا ہے۔؟ میرا باپ بولا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو نہیں چاہتا کہ تیرے سب لڑکے نیک ہوں جیسے اس لڑکے کو چاہتا ہے؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: برابر کرو اپنی اولاد کو دینے میں۔

صحيح مسلم # 4186
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp