كِتَاب الْهِبَاتِ عطیہ کی گئی چیزوں کا بیان

حدثنا يحيي بن يحيي ، قال: قرات على مالك ، عن نافع ، عن ابن عمر " ان عمر بن الخطاب، حمل على فرس في سبيل الله، فوجده يباع، فاراد ان يبتاعه فسال رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك، فقال: لا تبتعه ولا تعد في صدقتك "،

‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا دیا اللہ کی راہ میں پھر دیکھا تو وہ گھوڑا بک رہا تھا۔ انہوں نے اس کو خریدنا چاہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مت خرید اس کو اور مت لوٹا اپنے صدقہ کو۔

صحيح مسلم # 4167
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp