حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا عبد الواحد يعني ابن زياد ، عن إسماعيل بن سميع ، حدثنا ابو رزين ، قال: سمعت ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اتخذ كلبا، ليس بكلب صيد، ولا غنم، نقص من عمله كل يوم قيراط ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کتا رکھے اور وہ شکاری یا بکریوں کی حفاظت کے لیے نہ ہو تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کا نقصان ہو گا۔“