وحدثني ابو الطاهر ، وحرملة ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من اقتنى كلبا ليس بكلب صيد، ولا ماشية، ولا ارض، فإنه ينقص من اجره قيراطان كل يوم ". وليس في حديث ابي الطاهر: ولا ارض.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کتا پالے اور وہ شکاری نہ ہو اور نہ جانوروں کی حفاظت کے لیے ہو، نہ زمین کے (یعنی کھیت کے) تو اس کے ثواب میں سے دو قیراط کا ہر روز نقصان ہو گا۔“ اور ابوالطاہر کی روایت میں «وَلاَ أَرْضٍ» کا لفظ نہیں ہے۔