كِتَاب الْبُيُوعِ لین دین کے مسائل

حدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا حماد بن زيد ، عن عمرو ، ان مجاهدا، قال لطاوس : انطلق بنا إلى ابن رافع بن خديج، فاسمع منه الحديث، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: فانتهره، قال: إني والله لو اعلم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عنه، ما فعلته، ولكن حدثني من هو اعلم به منهم يعني ابن عباس ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لان يمنح الرجل اخاه ارضه، خير له من ان ياخذ عليها خرجا معلوما ".

‏‏‏‏ عمرو سے روایت ہے، مجاہد نے طاؤس سے کہا: ہمارے ساتھ چلو رافع بن خدیج کے بیٹے کے پاس اور ان سے حدیث سنو جس کو وہ نقل کرتے ہیں اپنے باپ سے، انہوں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، تو طاؤس نے ڈانٹا مجاہد کو اور کہا: میں تو قسم اللہ کی! اگر یہ جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے مزارعت سے تو کبھی نہ کرتا لیکن مجھ سے حدیث بیان کی اس شخص نے جو زیادہ جانتا تھا اوروں سے صحابہ میں یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اپنی زمین ہبہ کر دے تو بہتر ہے کہ اس سے کرایہ لے۔

صحيح مسلم # 3957
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp