حدثنا إسحاق بن منصور ، اخبرنا يحيى بن حماد ، اخبرنا ابو عوانة ، عن سليمان الشيباني ، عن عبد الله بن السائب ، قال: دخلنا على عبد الله بن معقل ، فسالناه: عن المزارعة، فقال: زعم ثابت : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: " نهى عن المزارعة، وامر بالمؤاجرة "، وقال: لا باس بها.
عبداللہ بن السائب سے روایت ہے، ہم عبداللہ بن معقل کے پاس گئے اور ان سے پوچھا مزارعت (بٹائی) کو۔ انہوں نے کہا: ثابت نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا مزارعت سے اور حکم کیا مؤاجرۃ کا (یعنی روپے اشرفی پر کرایہ چلانے کا) اور فرمایا:”اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔“