وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا عبيد الله ، عن نافع ، قال: ذهبت مع ابن عمر إلى رافع بن خديج ، حتى اتاه بالبلاط، فاخبره: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: " نهى عن كراء المزارع ".
نافع سے روایت ہے، میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ گیا رافع بن خدیج کے پاس یہاں تک کہ وہ آئے ان کے پاس بلاط میں (ایک مقام کا نام ہے متصل مسجد نبوی کے) اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے مزارعوں کو کرائے پر دینے سے۔