حدثنا يحيى بن يحيى ، وابو الربيع العتكي ، قال ابو الربيع: حدثنا، قال يحيى: اخبرنا حماد بن زيد ، عن عمرو ، قال: سمعت ابن عمر ، يقول: " كنا لا نرى بالخبر باسا حتى كان عام اول، فزعم رافع : ان نبي الله صلى الله عليه وسلم نهى عنه ".
عمرو بن دینار سے روایت ہے، میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا وہ کہتے تھے۔ ہم مخابرہ میں کوئی برائی نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ پہلا سال ہوا تو کہا رافع نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اس سے۔