وحدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا همام ، قال: سال سليمان بن موسى عطاء ، فقال: احدثك جابر بن عبد الله : ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من كانت له ارض، فليزرعها، او ليزرعها اخاه، ولا يكرها "، قال: نعم.
ہمام سے روایت ہے، سلیمان بن موسیٰ نے عطاء سے پوچھا: کیا تم سے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زمین ہو وہ اس میں کھیتی کرے یا اپنے بھائی کو کھیتی کے لیے دے اور اس کو کرایہ پر نہ چلائے۔“ انہوں نے کہا: ہاں۔