وحدثنا محمد بن رمح بن المهاجر ، حدثنا الليث ، عن يحيى بن سعيد ، عن نافع ، عن عبد الله بن عمر ، حدثني زيد بن ثابت : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، رخص في بيع العرية بخرصها تمرا ". قال يحيى: العرية: ان يشتري الرجل ثمر النخلات لطعام اهله رطبا بخرصها تمرا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی عریہ کی بیع میں اندازہ کر کے کھجور کے بدلے۔ یحییٰ نے کہا: عریہ یہ ہے کہ ایک شخص کچھ درختوں پر پھل اپنے گھر والوں کے کھانے کے لیے خریدے خشک کھجور کے بدلے اندازہ سے۔