وحدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا سليمان بن بلال ، عن يحيى بن سعيد ، اخبرني نافع ، انه سمع عبد الله بن عمر ، يحدث، ان زيد بن ثابت ، حدثه: " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، رخص في العرية ياخذها اهل البيت بخرصها تمرا ياكلونها رطبا ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی عریہ میں اور مراد عریہ سے یہ ہے کہ ایک گھر کے لوگ اندازے سے کھجور دیں اور اس کے بدلے درخت پر تر کھجور کھانے کو خرید لیں۔