كِتَاب الْبُيُوعِ لین دین کے مسائل

حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا يحيي بن سعيد ، عن شعبة . ح وحدثنا عمرو بن علي ، حدثنا يحيي بن سعيد ، وعبد الرحمن بن مهدي ، قالا: حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن ابي الخليل ، عن عبد الله بن الحارث ، عن حكيم بن حزام ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " البيعان بالخيار ما لم يتفرقا، فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما، وإن كذبا وكتما محق بركة بيعهما ".

‏‏‏‏ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بائع اور مشتری دونوں کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہوں، پھر اگر وہ دونوں سچ بولیں گے اور بیان کر دیں گے (جو کچھ عجیب ہے چیز میں یا قیمت میں) تو ان کی بیع میں برکت ہو گی اور جو جھوٹ بولیں گے اور چھپائیں گے (عیب کو) تو ان کی بیع کی برکت مٹ جائے گی اور ان کی تجارت کو کبھی فروغ نہ ہو گا۔ (حقیقت میں تجارت ہو یا زراعت ہو یا نوکرمی ایمان داری اور راستباری وہ شے ہے جس کی بدولت ہر چیز میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہوتی ہے)۔

صحيح مسلم # 3858
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp