حدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا عبد الله بن الحارث المخزومي ، حدثنا الضحاك بن عثمان ، عن بكير بن عبد الله بن الاشج ، عن سليمان بن يسار ، عن ابي هريرة ، انه قال لمروان: احللت بيع الربا، فقال مروان: ما فعلت، فقال ابو هريرة: احللت بيع الصكاك، " وقد نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الطعام حتى يستوفى "، قال: فخطب مروان الناس، فنهى عن بيعها، قال سليمان: فنظرت إلى حرس ياخذونها من ايدي الناس.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے مروان بن الحکم سے کہا: (جو عامل تھا مدینہ کا) تو نے حلال کر دیا ربا کی ربیع کو۔ مروان نے کہا: کیوں میں نے کیا کیا؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو نے سند (پروانہ) کی بیع جائز رکھی حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اناج کی بیع سے اس پر قبضہ کرنے سے پہلے۔ تب مروان نے خطبہ سنایا لوگوں کو اور منع کیا ان کی بیع سے۔ سلیمان جو راوی ہے اس حدیث کا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس نے کہا: میں نے دیکھا چوکیدار کو کہ وہ ان چٹھیوں کو چھین رہے تھے لوگوں سے۔