حدثنا عبيد الله بن معاذ العنبري ، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن عدي وهو ابن ثابت ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم: " نهى عن التلقي للركبان، وان يبيع حاضر لباد، وان تسال المراة طلاق اختها، وعن النجش والتصرية، وان يستام الرجل على سوم اخيه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا سواروں سے جا کر ملنے سے (جو غلہ لاتے ہیں) اور شہری کو باہر والے کا مال بیچنے سے اور ایک سوکن کو دوسری سوکن کے لیے طلاق چاہنے سے اور دھوکہ دینے سے اور تھن میں دودھ روکنے سے اور ایک بھائی کے مول تول پر مول کرنے سے۔