وحدثني محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني ابو الزبير ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يقول: " كتب النبي صلى الله عليه وسلم على كل بطن عقوله، ثم كتب انه لا يحل لمسلم ان يتوالى مولى رجل مسلم بغير إذنه، ثم اخبرت انه لعن في صحيفته من فعل ذلك ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھا ”ہر قبیلہ پر اس کی دیت واجب ہو گی۔“ پھر لکھا کہ ”کسی مسلمان کو درست نہیں ہے کہ دوسرے مسلمان کے غلام کا مولیٰ بن بیٹھے بغیر اس کی اجازت کے۔“ (اور اجازت سے بھی درست نہیں اور بعض کے نزدیک درست ہے نووی رحمہ اللہ) پھر مجھے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی اس پر جو ایسا کرے اپنی کتاب میں۔