وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا خالد بن مخلد ، عن سليمان بن بلال ، حدثني سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، قال: ارادت عائشة ان تشتري جارية تعتقها، فابى اهلها إلا ان يكون لهم الولاء، فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: " لا يمنعك ذلك، فإنما الولاء لمن اعتق ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارادہ کیا ایک لونڈی کو خرید کر آزاد کرنے کا اس کے مالکوں نے نہ مانا مگر اس شرط سے قبول کیا کہ ولاء ان کو ملے۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے ارادے سے باز نہ آ اور ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے۔“