وحدثنا عمرو الناقد ، وابن ابي عمر ، واللفظ لعمرو، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابي الزناد ، عن القاسم بن محمد ، قال: قال عبد الله بن شداد : وذكر المتلاعنان عند ابن عباس ، فقال ابن شداد: اهما اللذان قال النبي صلى الله عليه وسلم: " لو كنت راجما احدا بغير بينة لرجمتها "، فقال ابن عباس: لا تلك امراة اعلنت. قال ابن ابي عمر في روايته عن القاسم بن محمد، قال: سمعت ابن عباس.
قاسم بن محمد سے روایت ہے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے لعان والوں کا ذکر ہوا تو عبداللہ بن شداد نے کہا: ان ہی میں وہ عورت تھی جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر میں کسی کو بغیر گواہوں کے رجم کرتا تو اس عورت کو رجم کرتا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: نہیں وہ عورت دوسری تھی جو علانیہ بدکار تھی۔