وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة . ح وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابي ، قالا: حدثنا عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: " لاعن رسول الله صلى الله عليه وسلم بين رجل من الانصار وامراته، وفرق بينهما ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرا دیا درمیان ایک مرد انصاری اور اس کی عورت کے اور جدائی کر دی ان دونوں میں۔