حدثنا يحيى بن حبيب ، حدثنا خالد بن الحارث الهجيمي ، حدثنا قرة ، حدثنا سيار ابو الحكم ، حدثنا الشعبي ، قال: دخلنا على فاطمة بنت قيس ، فاتحفتنا برطب ابن طاب، وسقتنا سويق سلت، فسالتها: عن المطلقة ثلاثا اين تعتد؟ قالت: طلقني بعلي ثلاثا، " فاذن لي النبي صلى الله عليه وسلم ان اعتد في اهلي ".
شعبی نے کہا: ہم لوگ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور انہوں نے ہم کو ابن طاب کی تر کھجوریں (ایک قسم کی کھجور کا نام) کھلائیں اور ستو جوار کے پلائے اور میں نے ان سے مطلقہ ثلاث کا حکم پوچھا کہ وہ عدت کہاں کرے؟ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دی کہ اپنے لوگوں میں جا کر عدت پوری کروں۔