وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا علي بن مسهر ، عن إسماعيل بن ابي خالد ، عن الشعبي ، عن مسروق ، قال: ما ابالي خيرت امراتي واحدة، او مائة، او الفا بعد ان تختارني، ولقد سالت عائشة ، فقالت: " قد خيرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم افكان طلاقا ".
مسروق نے کہا کہ مجھے خوف نہیں اگر میں اختیار دوں اپنی بی بی کو ایک بار یا سو بار یا ہزار بار جب وہ مجھے پسند کرے اور میں تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھ چکا ہوں کہ انہوں نے فرمایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو اختیار دیا تو کیا یہ طلاق ہو گی؟ (یعنی نہیں ہوتی)۔