حدثنا محمد بن المثنى ، وابن بشار ، قال ابن المثنى: حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا شعبة ، عن انس بن سيرين ، انه سمع ابن عمر ، قال: طلقت امراتي وهي حائض، فاتى عمر النبي صلى الله عليه وسلم، فاخبره فقال: " مره، فليراجعها، ثم إذا طهرت، فليطلقها "، قلت لابن عمر: افاحتسبت بتلك التطليقة؟ قال: فمه،
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ان کو خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ”اس کو حکم دو کہ رجوع کرے جب پاک ہو جائے تو پھر طلاق دے۔“ میں نے پوچھا: کیا وہ طلاق شمار کی گئی تھی؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں۔