وحدثنا محمد بن رمح بن المهاجر ، اخبرنا الليث ، عن يزيد بن ابي حبيب ، ان محمد بن شهاب ، كتب يذكر، ان عروة ، حدثه، ان زينب بنت ابي سلمة ، حدثته، ان ام حبيبة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، حدثتها، انها قالت لرسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله، انكح اختي عزة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتحبين ذلك "، فقالت: نعم يا رسول الله، لست لك بمخلية، واحب من شركني في خير اختي، فقال: رسول الله صلى الله عليه وسلم: " فإن ذلك لا يحل لي "، قالت: فقلت: يا رسول الله، فإنا نتحدث انك تريد ان تنكح درة بنت ابي سلمة، قال: " بنت ابي سلمة "، قالت: نعم، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لو انها لم تكن ربيبتي في حجري ما حلت لي، إنها ابنة اخي من الرضاعة، ارضعتني وابا سلمة ثويبة، فلا تعرضن علي بناتكن، ولا اخواتكن ".
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ آپ میری بہن عزہ سے نکاح کر لیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کہ تو یہ بات پسند کرتی ہے؟“ انہوں نے کہا کہ ہاں اے اللہ کے رسول! میں آپ کے لیے مخل ہونے والی نہیں ہوں اور زیادہ پسند کرتی ہوں یہ بات کہ خیر میں کسی غیر کے بجائے میری بہن شریک ہو۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ یہ میرے لیے جائز نہیں ہے۔“ تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! ہم باتیں کر رہے تھے کہ آپ درہ بنت ابی سلمہ کی بیٹی سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ ابو سلمہ کی بیٹی سے؟“ انہوں نے کہا ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ میری گود میں ربیبہ نہ ہوتی تو بھی وہ مجھ کو حلال نہ ہوتی کیونکہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔ مجھے اور اس کے باپ ابوسلمہ کو ثوبیہ نے دودھ پلایا ہے اس لیے تم مجھ پر اپنی بیٹیاں اور بہنیں نہ پیش کرو۔“