وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، وابو كريب ، قالا: حدثنا ابو اسامة ، عن عمر بن حمزة ، عن عبد الرحمن بن سعد ، قال: سمعت ابا سعيد الخدري ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن من اعظم الامانة، عند الله يوم القيامة الرجل يفضي إلى امراته وتفضي إليه، ثم ينشر سرها "، وقال ابن نمير: إن اعظم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بڑی امانت اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن یہ ہے کہ مرد اپنی عورت سے صحبت کرے اور عورت مرد سے اور پھر وہ اس کا بھید کھول دے۔“ (یعنی یہ امانت میں خیانت کی)۔