حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا مروان بن معاوية ، عن عمر بن حمزة العمري ، حدثنا عبد الرحمن بن سعد ، قال: سمعت ابا سعيد الخدري ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن من اشر الناس، عند الله منزلة يوم القيامة الرجل يفضي إلى امراته وتفضي إليه، ثم ينشر سرها ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ برا لوگوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن وہ شخص ہے جو اپنی عورت کے پاس جائے اور عورت اس کے پاس آئے (یعنی صحبت کرے) اور پھر اس کا بھید ظاہر کر دے۔“