حدثنا محمد بن العلاء الهمداني ، حدثنا ابو اسامة ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، سئل عن المراة يتزوجها الرجل، فيطلقها فتتزوج رجلا، فيطلقها قبل ان يدخل بها اتحل لزوجها الاول، قال: " لا حتى يذوق عسيلتها "،
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ ایک عورت سے کسی نے نکاح کر کے طلاق دے دی (یعنی تین طلاق مغلظہ) اور پھر اس نے دوسرے مرد سے نکاح کیا۔ اور اس نے بھی طلاق دے دی قبل دخول کے تو کیا وہ شوہر اول پر حلال ہو گئی یعنی اس سے نکاح کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں جب تک اس کا شہد نہ چکھے۔“ یعنی شوہر ثانی کا۔