وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، ومحمد بن قدامة ، قالا: اخبرنا النضر بن شميل ، حدثنا شعبة ، حدثنا عبد العزيز بن صهيب ، قال: سمعت انسا ، يقول: قال عبد الرحمن بن عوف : رآني رسول الله صلى الله عليه وسلم وعلي بشاشة العرس، فقلت: تزوجت امراة من الانصار، فقال: " كم اصدقتها؟ "، فقلت: نواة، وفي حديث إسحاق: من ذهب.
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر خوشی دیکھی شادی کی اور میں نے عرض کی کہ میں نے نکاح کیا ہے ایک عورت سے انصار کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مہر باندھا ہے؟“ میں نے عرض کی: ایک نواۃ۔ اسحاق کی روایت میں ہے کہ ایک نواۃ سونے سے۔