حدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا سفيان ، عن يزيد بن كيسان ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة ، قال: كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم، فاتاه رجل فاخبره: انه تزوج امراة من الانصار، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: " انظرت إليها؟ "، قال: لا، قال: " فاذهب فانظر إليها، فإن في اعين الانصار شيئا ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک شخص آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ اس نے عقد کیا ہے انصار کی ایک عورت سے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو دیکھ بھی لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا اس کو دیکھ لے اس لیےکہ انصار کی عورتوں کو آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔“ (یعنی عیب)۔