وحدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا سفيان ، عن زياد بن سعد ، عن عبد الله بن الفضل ، سمع نافع بن جبير ، يخبر، عن ابن عباس : ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الثيب احق بنفسها من وليها، والبكر تستامر، وإذنها سكوتها "،
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیوہ اپنے ولی کی نسبت اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے اور کنواری سے اجازت طلب کی جائے اور اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے۔“