حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابن نمير ، وابو اسامة ، عن عبيد الله ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الشغار "، زاد ابن نمير: والشغار: ان يقول الرجل للرجل: زوجني ابنتك، وازوجك ابنتي، او زوجني اختك، وازوجك اختي،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہی مضمون مروی ہے اور ابن نمیر کی روایت میں یہ ہے کہ شغار یہ ہے کہ آدمی کسی سے کہے کہ تم مجھے اپنی لڑکی بیاہ دو کہ میں اپنی لڑکی تم کو بیاہ دوں یا مجھے اپنی بہن بیاہ دو کہ میں تم کو اپنی بہن بیاہ دوں۔