حدثنا يحيى بن يحيى ، قال: قرات على مالك ، عن نافع ، عن ابن عمر : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الشغار والشغار: ان يزوج الرجل ابنته، على ان يزوجه ابنته، وليس بينهما صداق "،
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا نکاح شغار سے اور وہ یہ تھا کہ ایک شخص اپنی بیٹی بیاہ دیتا تھا دوسرے کو اس اقرار سے کہ وہ بھی اپنی بیٹی اسے بیاہ دے اور مہر دونوں کا نہ ہوتا۔