حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يحيى بن آدم ، حدثنا جرير بن حازم ، حدثنا ابو فزارة ، عن يزيد بن الاصم ، حدثتني ميمونة بنت الحارث : " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوجها وهو حلال "، قال: وكانت خالتي وخالة ابن عباس.
سیدنا یزید بن اصم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھ سے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بنت حارث نے خود بیان فرمایا کہ ان سے نکاح کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور وہ حلال تھے اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری اور ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں کی خالہ تھیں۔