وحدثني محرز بن عون بن ابي عون ، حدثنا علي بن مسهر ، عن داود بن ابي هند ، عن ابن سيرين ، عن ابي هريرة ، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان تنكح المراة على عمتها، او خالتها، او ان تسال المراة طلاق اختها لتكتفئ ما في صحفتها، فإن الله عز وجل رازقها ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہ نکاح میں لائی جائے کوئی عورت اس کی پھوپھی یا خالہ پر اور منع کیا اس سے کہ طلب کرئے کوئی عورت طلاق اپنی بہن کی کہ انڈیل لے جو اس کے برتن میں ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا رازق ہے۔