وحدثني حرملة بن يحيى ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، اخبرني قبيصة بن ذؤيب الكعبي ، انه سمع ابا هريرة ، يقول: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يجمع الرجل بين المراة وعمتها، وبين المراة وخالتها "، قال ابن شهاب: فنرى خالة ابيها، وعمة ابيها، بتلك المنزلة.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص کے لیے بھتیجی اور پھوپھی اور خالہ اور بھانجی کو جمع کرنے کو منع قرار دیا۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ ہم کسی بھی عورت کے باپ کی خالہ اور پھوپھی کو اسی طرح سمجھتے ہیں۔