وحدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا عبد العزيز بن الربيع بن سبرة بن معبد ، قال: سمعت ابي ربيع بن سبرة ، يحدث، عن ابيه سبرة بن معبد : ان نبي الله صلى الله عليه وسلم عام فتح مكة امر اصحابه بالتمتع من النساء، قال: فخرجت انا، وصاحب لي من بني سليم، حتى وجدنا جارية من بني عامر، كانها بكرة عيطاء فخطبناها إلى نفسها، وعرضنا عليها بردينا، فجعلت تنظر، فتراني اجمل من صاحبي، وترى برد صاحبي احسن من بردي، فآمرت نفسها ساعة، ثم اختارتني على صاحبي، فكن معنا ثلاثا، ثم امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بفراقهن.
سیدنا ربیع بن سبرہ اپنے باپ سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سال فتح مکہ میں اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو حکم دیا عورتوں سے متعہ کرنے کا۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں اور میرا ایک دوست قبیلہ بنی سلیم سے دونوں نکلے یہاں تک کہ ہم نے ایک جوان عورت کو پایا قبیلہ بنی عامر سے کہ گویا ایک جوان اونٹنی تھی اور پیغام دیا ہم نے اس کو متعہ کا اور پیش کیا اس پر اپنی چادروں کو اور وہ دیکھنے لگی اور مجھے خوبصورت دیکھتی تھی میرے رفیق سے زیادہ اور میرے رفیق کی چادر میری چادر اچھی دیکھتی تھی اور اس نے اپنے دل میں ایک گھڑی مشورہ کیا پھر مجھے اس نے پسند کیا میرے رفیق کے سوا اور متعہ کی عورتیں ہمارے لوگوں کے پاس تین دن تک رہیں پھر حکم کیا ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چھوڑ دینے کا۔