حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن عمارة بن عمير ، عن عبد الرحمن بن يزيد ، قال: دخلت انا، وعمي علقمة، والاسود، على عبد الله بن مسعود ، قال: وانا شاب يومئذ، فذكر حديثا رئيت انه حدث به من اجلي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، بمثل حديث ابي معاوية، وزاد قال: فلم البث حتى تزوجت،
عبدالرحمٰن بن یزید نے کہا کہ میں اور میرے چچا علقمہ اور اسود، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے۔ اور میں ان دنوں جوان تھا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ایک حدیث بیان کی یعنی وہی جو اوپر گزری اور میں جان گیا کہ انہوں نے میرے ہی لیے وہ حدیث بیان کی، اور روایت میں یہ بھی زیادہ ہے سیدنا ابومعاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے عبدالرحمٰن نے کہا کہ پھر میں نے نکاح میں کچھ دیر نہیں کی اور نکاح کر لیا۔