حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا جرير ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن علقمة ، قال: إني لامشي مع عبد الله بن مسعود بمنى إذ لقيه عثمان بن عفان، فقال: هلم يا ابا عبد الرحمن، قال: فاستخلاه، فلما راى عبد الله ان ليست له حاجة، قال: قال لي: تعال يا علقمة، قال: فجئت، فقال له عثمان: الا نزوجك يا ابا عبد الرحمن جارية بكرا لعله يرجع إليك من نفسك ما كنت تعهد، فقال عبد الله : لئن قلت ذاك، فذكر بمثل حديث ابي معاوية.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ ان کو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ملے تو انہوں نے کہا کہ اے ابوعبدالرحمٰن! ادھر آؤ پھر ان کو خلوت میں لے گئے۔ جب عبداللہ نے دیکھا کہ عثمان کو کوئی کام نہیں تو انہوں نے مجھے بلا لیا کہ اے علقمہ! یہاں آ جاؤ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں چلا گیا تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ اے ابوعبدالرحمان! کیا تمہارا نکاح ایک کنواری لڑکی سے نہ کرا دیں شاید کہ وہ تمہیں تمہارا جوانی کا وقت یاد دلا دے۔ تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں۔ اگے وہی ہے جو اوپر گزرا۔