وحدثني زهير بن حرب ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد الله بن دينار : ان ابن عمر " كان ياتي قباء كل سبت، وكان يقول رايت النبي صلى الله عليه وسلم ياتيه كل سبت ".
عبداللہ بن دینار نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر ہفتہ میں ایک بار جاتے تھے مسجد قبا میں اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ہفتہ میں جاتے تھے۔