حدثنا محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عبد الله بن الزبير ، عن سفيان بن ابي زهير ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " يفتح اليمن، فياتي قوم يبسون، فيتحملون باهليهم ومن اطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، ثم يفتح الشام، فياتي قوم يبسون، فيتحملون باهليهم ومن اطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، ثم يفتح العراق، فياتي قوم يبسون، فيتحملون باهليهم ومن اطاعهم والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون ".
سفیان نے کہا: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”یمن فتح ہو گا اور لوگ وہاں جائیں گے اونٹوں کو ہانکتے ہوئے اور لاد لے جائیں گے اپنے گھر والوں کو اور جو ان کا کہنا مانے اور مدینہ ان کے لئے بہتر تھا اگر وہ جانتے ہوتے، پھر شام فتح ہو گا اور لوگ وہاں جائیں گے اونٹوں کو ہانکتے ہوئے اور لادلے جائیں گے اپنے گھر والوں اور جو ان کا کہنا مانے اور مدینہ بہتر تھا ان کے لئے اگر وہ جانتے ہوتے، پھر عراق فتح ہو گا اور لوگ وہاں جائیں گے اونٹوں کو ہانکتے ہوئے اور لادلے جائیں گے اپنے گھروالوں کو اور جو ان کا کہنا مانے اگر جانتے ہوتے تو مدینہ طیبہ ان کے حق میں بہتر تھا۔“