وحدثنا قتيبة بن سعيد ، عن مالك بن انس ، فيما قرئ عليه، عن يحيى بن سعيد ، قال: سمعت ابا الحباب سعيد بن يسار ، يقول: سمعت ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " امرت بقرية تاكل القرى، يقولون: يثرب وهي المدينة، تنفي الناس كما ينفي الكير خبث الحديد "،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”کہ مجھے حکم ہوا ہے یعنی (ہجرت کا) ایسے قریہ کی طرف جو سب قریوں کو کھا جائے گا لوگ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے اور لوگوں کو ایسا چھانٹتا ہے جیسے لوہے کی بھٹی میل چھانٹتی ہے۔“