حدثني زهير بن حرب ، حدثنا عثمان بن عمر ، اخبرنا عيسى بن حفص بن عاصم ، حدثنا نافع ، عن ابن عمر ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من صبر على لاوائها، كنت له شفيعا، او شهيدا يوم القيامة ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”جو صبر کرے مدینہ کی بھوک پر میں اس کا شفیع یا گواہ ہوں گا قیامت کے دن۔“