حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، ومحمد بن عبد الله بن نمير ، وابو كريب ، جميعا عن ابي اسامة واللفظ لابي بكر، وابن نمير، قالا: حدثنا ابو اسامة، عن الوليد بن كثير ، حدثني سعيد بن عبد الرحمن بن ابي سعيد الخدري ، ان عبد الرحمن ، حدثه، عن ابيه ابي سعيد ، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إني حرمت ما بين لابتي المدينة كما حرم إبراهيم مكة "، قال: ثم كان ابو سعيد ياخذ، وقال ابو بكر: يجد احدنا في يده الطير فيفكه من يده ثم يرسله.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ فرماتے تھے: ”میں نے حرم مقرر کیا ہے درمیان دونوں کالے پتھروں کے میدانوں میں مدینہ کے جیسے حرم قرار دیا تھا ابرہیم علیہ السلام نے مکہ کو۔“ یہاں تک کہ ایک ہم میں کا پاتا تھا یا لیتا تھا اپنے ہاتھ میں چڑیا اور اس کو جدا کر دیتا تھا پھر چھوڑ دیتا تھا۔