وحدثنا ابو بكر بن النضر بن ابي النضر ، حدثني ابو النضر ، حدثني عبيد الله الاشجعي ، عن سفيان ، عن الاعمش ، بهذا الإسناد مثله، ولم يقل: يوم القيامة، وزاد: وذمة المسلمين واحدة يسعى بها ادناهم، فمن اخفر مسلما، فعليه: لعنة الله، والملائكة، والناس اجمعين، لا يقبل منه يوم القيامة عدل، ولا صرف.
مذکورہ حدیث اس سند سے بھی مروی ہے اس میں «يوم القيامه» کے الفاظ نہیں اور یہ اضافہ ہے کہ ”مسلمانوں کا ذمہ ایک ہے اور ایک عام مسلمان کی پناہ کا بھی اعتبار کیا جائے گا جس کسی نے مسلمانوں کی پناہ کو توڑا تو اس پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے اس سے قیامت کے دن کوئی نفل اور فرض قبول نہیں کیا جائے گا۔“