وحدثني علي بن حجر السعدي ، اخبرنا علي بن مسهر . ح وحدثني ابو سعيد الاشج ، حدثنا وكيع ، جميعا عن الاعمش ، بهذا الإسناد، نحو حديث ابي كريب، عن ابي معاوية، إلى آخره، وزاد فى الحديث «فمن اخفر مسلما فعليه لعنة الله والملائكة والناس اجمعين لا يقبل منه يوم القيامة صرف ولا عدل» . وليس فى حديثهما «من ادعى إلى غير ابيه» . وليس فى رواية وكيع ذكر يوم القيامة.
اعمش نے اسی اسناد سے یہی مضمون مثل ابوکریب کے روایت کیا جو ابو معاویہ سے مروی ہے، اخیر تک بیان فرمایا اور اتنا زیادہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہ جو پناہ توڑے کسی مسلمان کی اس پر لعنت ہے اللہ تعالیٰ کی اور فرشتوں کی اور سب لوگوں کی نہ قبول کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ فرض، نہ سنت۔“ اور ان کی دونوں حدیثوں میں یہ مضمون نہیں ہے کہ جو اپنے کو باپ کے سوا کسی غیر کا فرزند بنا دے اور وکیع کی روایت میں قیامت کا دن مذکور نہیں۔