حدثني زهير بن حرب ، حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا عاصم الاحول ، قال: سالت انسا : احرم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة؟ قال: " نعم، هي حرام، لا يختلى خلاها فمن فعل ذلك، فعليه لعنة الله، والملائكة، والناس اجمعين ".
عاصم نے کہا کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا مدینہ کو حرم ٹھہرایا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ حرم ہے نہ توڑا جائے گا درخت اس کا اور جو ایسا کرے گا اس پر اللہ اور فرشتوں اور لوگوں کی لعنت ہے۔