كِتَاب الْحَجِّ حج کے احکام و مسائل

حدثنا يحيى بن ايوب ، وقتيبة بن سعيد ، وابن حجر ، جميعا عن إسماعيل ، قال ابن ايوب، حدثنا إسماعيل بن جعفر، اخبرني عمرو بن ابي عمرو مولى المطلب بن عبد الله بن حنطب، انه سمع انس بن مالك ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابي طلحة: " التمس لي غلاما من غلمانكم يخدمني "، فخرج بي ابو طلحة يردفني وراءه، فكنت اخدم رسول الله صلى الله عليه وسلم كلما نزل، وقال في الحديث: ثم اقبل حتى إذا بدا له احد، قال: " هذا جبل يحبنا ونحبه، فلما اشرف على المدينة، قال: اللهم إني احرم ما بين جبليها مثل ما حرم به إبراهيم مكة، اللهم بارك لهم في مدهم وصاعهم "،

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کہ ایک لڑکا ڈھونڈھو جو ہماری خدمت کرے۔ سو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مجھے لے کر گئے اپنی سواری پر پیچھے بٹھا کر اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترتے تھے۔ پھر ایک حدیث میں کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ جب کوہ احد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھائی دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احد ہم کو دوست رکھتا ہے اور ہم احد کو دوست رکھتے ہیں۔ پھر جب مدینہ کے قریب آئے تو فرمایا: کہ یا اللہ! حرام کرتا ہوں ان دونوں پہاڑوں کے درمیان کو جیسا ابراہیم علیہ السلام نے حرام کیا مکہ کو۔ یا اللہ! برکت دے ان کو ان کے مد اور صاع میں۔

صحيح مسلم # 3321
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp