وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعبد بن حميد ، جميعا عن العقدي ، قال عبد: اخبرنا عبد الملك بن عمرو، حدثنا عبد الله بن جعفر ، عن إسماعيل بن محمد ، عن عامر بن سعد : ان سعدا ركب إلى قصره بالعقيق، فوجد عبدا يقطع شجرا او يخبطه فسلبه، فلما رجع سعد جاءه اهل العبد، فكلموه ان يرد على غلامهم او عليهم ما اخذ من غلامهم، فقال: معاذ الله ان ارد شيئا نفلنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم، وابى ان يرد عليهم.
عامر بن سعد نے کہا کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنے مکان کو چلے جو عقیق میں تھا، راہ میں ایک غلام کو دیکھا کہ وہ ایک درخت کاٹ رہا ہے یا پتے توڑ رہا ہے۔ سو اس کے کپڑے چھین لئے اور اس کے گھر والے آئے اور انہوں نے کہا: آپ وہ اس کو پھیر دیجئے یا ہم کو عنایت کیجئے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ کی پناہ اس سے کہ میں وہ چیز پھیر دوں۔ جو مجھے بطریق انعام کے عنایت کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ہرگز نہ پھیرا انہوں نے سامان اس کا۔